پبی (مانند نیوز )ایپکا پاکستان نے 6جون اور 7 جون کو وفاقی بجٹ کے موقع پر اسلام آباد پارلیمنٹ ھاؤس کے سامنے دھرنے دینے کا اعلان کردیا، ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے اسلام آباد میں اجلاس کے بعد میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کے پنشن کموٹیشن،گریجوٹی اور فیملی پنشن کے خاتمے کا منصوبہ بندی کی ہے۔اور وزیر خزانہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے اعلان کو بھی مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا۔کہ نومنتخب حکومت سرکاری ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔اور قیمتی اثاثہ جات فروخت کر رہے ہیں۔اور منافع بخش اداروں کو فروخت کر رہے ہیں۔جن سے ہزاروں ملازمین بے روزگار ھو جائینگے۔اگر موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ،پنشن اصلاحات کے نام پر پنشن کموٹیشن گریجوٹی سے کٹوتی کا فیصلہ،اداروں کی نجکاری،سکولوں کو پرائیوٹائزیشن کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا۔تو دو دن چھ جون اور ساتھ جون کو پارلیمنٹ ھاؤس کے سامنے ملک بھر سے لاکھوں ملازمین لانگ مارچ کرینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے