پبی (مانند نیوز )منشیات سے پاک نوشہرہ مہم میں ضلع بھر منشیات فروشوں کے خلاف گھیراء تنگ،08منشیات فروش گرفتار،جن کے قبضہ سے 12کلو 500گرام چرس،1222گرام ائس،428گرام ہیروین برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج،تفتیش شروع کی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کا یہ عزم کہ منشیات سے پاک نوشہرہ،اسی سلسلے میں SHOs کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف گھیراءتنگ کرتے ہوئے تھانہ کینٹ پولیس نے رفاقت سے 120گرام ائس،105گرام ائس انعام اللہ ولد سلطنت سے،تھانہ بدرشی پولیس نے،290 گرام ائس نوید ولدنگہت سے،1180 گرام چرس گل محمد عرف گل خانے سے،تھانہ اضاخیل پولیس نے 5230؛گرام چرس،428 گران ہیروئن عاقل ولد طفیل سے،تھانہ کلاں نے 2000گرام چرس قاسم ولد اسلم،309 گرام ائس خورشید ولد لیاقت سے تھانہ پبی پولیس نے 4000گرام چرس،400گرام ائس حمید ولد نور محمد سے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ عوامی تعاون کی بدولت ہی اس قبیح فعل پر قابو پایا جاسکتا ہے عوامی تعاون ناگزیر ہے.