وانا (مانند نیوز) خدائی خدمتگار ویلفیئر ایسوسی ایشن گنگی خیل کی ابتدائی میٹنگ سلطان وزیر آفس کاریز کوٹ گنگی خیل میں منعقد ہوئی۔ جسمیں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ خدائی خدمتگار ویلفیئر ایسوسی ایشن گنگی خیل اپنے قوم اور علاقے کی بہتری کیلئے بنائی گئی، میٹنگ میں شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کی تشکیل کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ علاقے کی فلاح و بہبود اور علاقے کے مکینوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر روشن، کامیاب و کامران مستقبل کی طرف گامزن کرنا ہے۔ اور علاقے کی پسماندگی کا باقاعدہ طور پر خاتمہ کرنا ہے اور ہر اس چیلنج سے نمٹنا ہے جو علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ بننے والی ہیں۔ اس میٹنگ میں تنظیم کو باقاعدہ شکل دینے کیلئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان بھی کیا گیا۔ جسمیں سلطان وزیر کو صدر اور حبیب الرحمن وزیر کو جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ باقی کابینہ میں صدام وزیر سینئر نائب صدر، حواژہ الدین نائب صدر، محمد اسماعیل فنانس سکرٹری، صورات وزیر پریس سکرٹری، نور حنان وزیر جائنٹ سکرٹری مقرر کئے گئے، اس میٹنگ کی سب سے اہم بات شرکاء کے بلند حوصلے، اعلیٰ عزم اور خدمت خلق کا جزبہ سر چڑھ کر بول رہا تھا۔