پشاور(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نیمرکز اور تمام صوبائی یونٹس کے مشترکہ آئین کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کمیٹی اور اراکین کے ناموں کی منظوری دے دی۔ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان آئین کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں خوشدل خان ایڈوکیٹ (مرکزی سیکرٹری انسانی حقوق)، خادم حسین (مرکزی سیکرٹری ثقافت)، سنگین خان ایڈوکیٹ (مرکزی سیکرٹری برائے وکلاء امور)، حسین شاہ خان یوسفزئی (جنرل سیکرٹری پختونخوا)، مابت کاکا (جنرل سیکرٹری بلوچستان)، عبدالرحیم وزیر ایڈوکیٹ (صدر فیڈرل کیپیٹل)، یونس بونیری (جنرل سیکرٹری سندھ)، سالم علی شاہ (صدر سرائیکی یونٹ)، منظور احمد خان (صدر پنجاب) سلیم خان ایڈوکیٹ، ڈاکٹر محمد سہیل خان اور ثاقب اللہ خان چمکنی شامل ہیں۔آئین کمیٹی مرکزی اور تمام صوبائی یونٹس کے آئین کا از سرنو جائزہ لے گی اور عہد حاضر کے تقاضوں کے مطابق مرکز اور صوبائی یونٹس کیلئے ایک مشترکہ آئین مرتب کرے گی۔