پشاور(مانند نیوز) محکمہ خوراک نے چرگانوں چوک‘ مرچ منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد کر کے سپلائر کو جیل بھیج دیا اور مرغیوں کو تلف کردیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر مارکیٹ کے عہدیداروں اسرائیل‘ جلیل اور شیراز کیخلاف تھانہ فقیر آباد میں مقدمہ درج کرلیا۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام نے مخبر کی اطلاع پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کو کارروائی کی ہدایت کردی جن کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے چرگانوں چوک‘ مرچ منڈی میں مختلف دکانوں اور گوداموں میں چیکنگ کی اس دوران افسران نے سپلائر کو مردہ مرغیوں کو رکشے میں لوڈ کرتے وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جس کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ مردہ مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔ اس موقع پر مارکیٹ یونین کے عہدیداروں نے ہنگامہ کھڑا کردیا جن کے خلاف تھانہ فقیر آباد میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محکمہ خوراک کے افسران نے واضح کیا کہ مذکورہ سپلائر مردہ مرغیوں کو گھر لے جا کر اس کی صفائی کرنے کے بعد اس کو شادی ہالز اور دیگر فوڈ پوائنٹس سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے محکمہ خوراک کے افسران کی جانب سے کی جانیوالی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ غیر معیاری و مضر صحت اشیائے خوردونوش کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جن کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر فوڈ پوائنٹس میں چیکنگ کریں اور اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کرنے سمیت اس کے نرخوں بارے آگاہی حاصل کریں۔ مضر صحت اشیاء و گرانفروشی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے