پشاور(پریس ریلیز) وکلاء حضرات کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں وکلاء سائلین اور افسران کے مابین پل کا کردار ادا کرتے ہیں وکلاء سے عدم تعاون سائلین سے عدم تعاون ہے وکلاء سے تعاون نہ کرنے سے سائلین براہ راست متاثر ہوتے ہیں تمام انتظامی افسران ہفتے میں ایک دن وکلاء کے لئے مختص کریں تاکہ اس دن وکلاء کے درخواستوں پر سماعت ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے مسائل کے حل کے بارے میں ہائی کورٹ بار پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی پشاور بار ایسوسی ایشن کی خصوصی دعوت پر گزشتہ روز کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی نیو بار روم آمد، بار ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سے وکلاء کے جملہ مسائل اور انتظامیہ کے ساتھ بہترین طریقے سے معاملات کو اگے لے جانے کے لیے اور مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے مشاورت ریونیو افسران کے اوقات کو وکلا کے لیے مخصوص کرنے سمیت دیگر تمام مسائل پر بات چیت ہوئی اور وکلا برادری کے ساتھ ماہانہ اور ہفتہ وار بنیاد پر اجلاس کے ذریعے ایک دوسرے کے مسائل کو جاننے اور حل کرنے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر ہائی کورٹ بار کے صدر فدا گل ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے