پشاور(پریس ریلیز) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا کہ ساڑھے چھ ہزار میں گندم بوری کی فروخت کسانوں کے زخموں پر نمک چھڑنے کے مترادف ہے، جس کا فوری ازالہ کیا جائے،بیج، کھاد، آبیانہ میں کسانوں کو فوری ریلیف دیا جائے، چھوٹے طبقے کو مزید جکڑ کر خون کا آخری قطرہ بھی چوسا جا رہا ہے، ملک میں معاشی تفاوت، سیاسی ابتری اور مفادات نے اخلاق، انسانیت اور حقوق سب کچھ چھین لیا ہے، نظام میں اصلاحات کیلئے سیاستدانوں اور اداروں کو خود سے آغاز کرنا ہوگا، سیاسی ابتری بڑھ رہی ہے، حکومت اور ادارے ملکر معاملات کو سلجھانے کی کوشش کریں، پاکستان کی سیاست سے ون مین شو، رسہ کشی، کرپشن کی سیاست کا خاتمہ کیا جائے،سیاسی جماعتیں موروثیت چھوڑ کر جمہوریت لے آئیں، بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں جمہوریت اور جمہور کی دشمن ہیں انہیں صرف عہدوں، اقتدار اور مفادات کا کالچ ہے حکومت یہاں کاروبار باہر جائیداد، باہر علاج اور تعلیم باہر ایسے ان کے اقتدار سے عام آدمی نفرت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے پیش کردہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کیلئے سو گنا اضافہ