جمرود(مانند نیوز )تھانہ جمرودپولیس کی حراست سے ملزم کا بھاگنے کے بعد ان کے خاندان کو زمہ دار ٹھہراکر گرفتار کرنا اور پھر حبس بے جا میں رکھنا ظلم اور ناانصافی ہیں اعلی حکام سے تحقیقاتی کمیٹی بنانے، ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی اور ا نصاف فراہم کرنے کی اپیل۔ حاجی محمد اور بسم اللہ جان کا پریس کانفرنس۔ ضلع خیبرتحصیل جمرودعلاقہ غنڈی سے تعلق رکھنے والے حاجی محمداور بسم اللہ جان نے جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو سال پہلے میرے بھتیجوں کے مابین لڑائی ہوئی جس میں ایک بھتیجے ذکریا ولد بسم اللہ کے ہاتھوں دوسرا بھتیجا عبدالوہاب ولد خان بہادر قتل ہوا، قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ہم نے اپنے قاتل بھتیجے ذکریا کو پولیس کے حوالے کیا تاکہ عدالت جو سزا دیں ہمیں قابل قبول ہوگا۔ میرا بھتیجا ذکریا دو سال جیل میں رہنے کے بعد 8 اپریل2024 کوتھانہ جمرود پولیس کی حراست سے بھاگ گیاجمرود پولیس نے اپنی اس ناکامی کو چھپانے کے لئے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا اور مجھ سمیت ملزم ذکریا کے والد بسم اللہ کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کرکے 20دنوں سے زائدحبس بے جا میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا بھتیجا مقامی پولیس کسٹڈی سے بھاگ گیا ہے اس میں ہماراکیا قصور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوجمرود اور ان کے کچھ اہلکاران اغواء برائے تاوان، منشیات فروشوں اور دوسرے غیرقانونی دھندوں میں ملوث ہیں اور لوگوں سے بھتہ لینے کے لئے مختلف ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہیں۔ انھوں نے آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ اور دیگر متعلقہ افسران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے اور میرے بھتیجے کو بھگانے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو خلاف کاروائی کی جائے اور ہمارے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں سے گریز کریں ۲ میرے بھتیجے ذکریا کو ڈھونڈ نے کے لئے فوری اقدمات اٹھائے جائے اور اگر میرے بھتیجے نے کسی کوبھی کوئی نقصان پہنچایا تو اسکی ساری ذمہ داری جمرود پولیس پر عائد ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے