کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ کے منتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی داؤد شاہ آفریدی ایڈوکیٹ نے اتوار کی رات 1 بجے کے قریب اپنے حلقہ نیابت کے تحصیل لاچی کے Type-D ہسپتال پراچانک چھاپہ مارا اور عملے کی حاضری، سٹاک رجسٹر، اوپی ڈی ریکارڈ چیک کرنے کے علاوہ طبی سہولیات اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے طبی عملے اور مریضوں کے مسائل سمیت سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔انہوں نے ڈاکٹروں کو مریضوں کے ساتھ مشفقانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔داؤد شاہ آفریدی کا اس موقع پر اپنے پیغام میں واضح کہنا تھا کہ جو بھی ڈاکٹر یا سرکاری افسر/اہلکار کوہاٹ میں ڈیوٹی کرے گا تو عوامی خواہشات کے مطابق ہی کرے گا اور اسے شاباش بھی ملے گی اور جو اپنی ڈیوٹی سے غفلت برتے گا یا کام چوری کرے گا وہ پھر کوہاٹ میں نہیں رہے گا۔وہ خود بھی عوام کے بیلوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور سرکاری افراد سے بھی ایسا ہی توقع رکھتے ہیں۔صحیح ڈیوٹی دینے والے سر آنکھوں پر مگر ڈیوٹی نہ کرنے والوں کیلئے یہاں کوئی جگہ نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے