اسلام آباد (مانند نیوز)آج کرغیزستان سے 3 خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کل بھی 2 پروازیں کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو لے کر پاکستان آئیں گی۔طلبہ کی کرغیزستان سے پاکستان منتقلی کے اخراجات حکومتِ پاکستان برداشت کرے گی۔وزیرِ اعظم کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے والے خصوصی طیارے سے متعلق ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے