پبی (نما ئندہ )تھانہ پبی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،7منشیات فروش گرفتار جن کے قبضہ سے4120گرام چرس،1460گرام ائس جبکہ 370 گرام ہیروئن برآمد کیگئی۔تھانہ پبی کی حدود میں منشیات فروش اپنا بوریا بستر باندھ لیں بصورت دیگر جیل کی ہوا کھائینگے۔تیمور سلیم ایس ایچ او تھانہ پبی کا دبنگ اعلان تفصیلات کے مطابق۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کی منشیات فروشوں کے خلاف واضح احکامات کی روشنی میں۔تیمور سلیم ایس ایچ او تھانہ پبی اور اسکی ٹیم نے تھانہ پبی کے علاقہ جات خدریزی،محب بانڈہ،پبی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔لیاقت علی ولد ثمین خان ساکن خدریزی سے 270 گرام ائس،تلاوت ولد محمد انور ساکن خان شیر گڑھی سے 370 گرام ائس،کفایت اللہ ولد زرمحمد خان سے 4120 گرام چرس،405 گرام ائس جبکہ مقصود علی ولد فرہاد علی ساکن محب بانڈہ سے 415 گرام ائس،370 گرام ہیروئن دیگر ملز مانسے آئس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کییگئے۔اس موقع پر SHO پبی نے کہا کہ منشیات فروش اپنا بوریا بستر باندھ لیں بصورت دیگر جیل کی ہوا کھائینگے۔جبکہ دوسری کاروائی میں محفل موسیقی میں غل غپاڑہ کرنے والوں کو بھی جیل یاترا کروائی گئی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے