شانگلہ(آفتاب حسین سے) سابق صوبائی وزیر و تحریک انصاف کے سیئنر رہنماء شوکت یوسف زئی سانحہ 09 فروری الپوری غیر قانونی و بے بنیاد مقدمات میں نامزد پی ٹی ٹی کارکنان بشمول حاجی سید فرین، وقاراحمدخان اور دیگر کے ہمراہ انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت مینگورہ سوات میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی کارکنان بشمول شوکت یوسف زئی اور دیگر نامزد ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی، وکلا کے مختصر دلائل کے بعد اے ٹی سی کے جج نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔بعدازاں شوکت یوسف زئی کا پارٹی رہنماؤں وقاراحمدخان، حاجی سدیدالرحمان، عبدالمولاخان، ایڈوکیٹ مجرب خان، ایڈوکیٹ اسد اللہ، عابد اللہ، اصف خان،اسلام زادہ اور نجیب شہزاد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات آمد۔ نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار سوات ایڈوکیٹ نعیم فہیم اور دیگر وکلاء کے ساتھ ملاقات، ملاقات میں آئین اور قانون کی بالادستی اور حکمرانی کیلئے وکلاء برادری کی جدوجہد اور کردار کو سراہا- اس موقع پر سابق صوبائی وزیر نے ایڈوکیٹ فہیم نعیم کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی سوات کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا