حکومتی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد کے ہمراہ حویلیاں، موٹر وے انٹرچینج سے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو تحویل میں لے کر موبائل لیب کے زریعے ڈی ایف سی آفس میں دودھ کا تجزیہ کیا۔موبائل لیب کے زریعے دودھ کے کنٹینر کا موقع پر تجزیہ کیا گیااور بھاری مقدار میں 1000لٹر سے زائد غیر معیاری دودھ کو موقع پر ضائع کیا گیا اور متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔شہری اپنی قیمتی آرا یا شکایات کے لیے ضلعی کنٹرول روم فون نمبر 09929310553 پر رابطہ کر سکتے ہیں