سخاکوٹ(نامہ نگار) نوجوان عالم دین مولانا غلام اللہ نے کہا ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے کہ تاجر کوئی عام انسان نہیں یہ ایک خاص انسان ہے جو رزق حلال کرتا ہے اور ہم سب کی بھی مقصد ہونا چاہئیے کہ ہم سب رزق حلال کمائیں اور لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میرویس خان پلازہ(نزد گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2سخاکوٹ) میں خانجی جنرل سٹور کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی رہنما ونوجوان قیادت معوذ خان شلمانی اور ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کے چیئرمین ساجد حسین مشوانی نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس وقع پر خانجی جنرل سٹور کے اونر محمداسماعیل اور قاری سہیل احمد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ رزق حلال کیلئے محنت کرناعین عبادت اور سنت رسول ﷺ ہے حلال روزگار کرنے والے تاجر کبھی مایوس نہیں ہونگے جو تاجر امانت دار اور سچاہوں اور لوگوں کیساتھ دھوکہ نہیں کرتااور روزگار بہتر طریقے سے کرتا ہوں وہ اخرت میں انبیاء،صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہونگے۔مقررین نے کہا کہ موجودہ حالات میں روزگار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا میرویس خان پلازہ ایک بہترین لوکیشن پر واقع ہے اور اس میں روزگار کے بہتر مواقع موجود ہے اگر کوئی اس پلازہ میں روزگار کرنا چاہتا ہو ں تویہ انکے لئے بہترین موقع ہے اور انکو اس موقع سے فائدہ اٹھاناچاہئے۔ مقررین نے کہاے اس سے قبل نوجوان عالم دین مولانا غلام اللہ اورمعوذ خان شلمانی نے فیتہ کاٹ کر خانجی جنرل سٹورکا باقاعدہ افتتاح کیا