کوہاٹ(نمائندہ مانند) کوہاٹ میں بجلی کی گھنٹوں گھنٹوں ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بڑھ فیڈرکے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے دفتر میں اراکین صوبائی اسمبلی داؤد شاہ آفریدی ایڈوکیٹ اور شفیع اللہ جان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پیسکو اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں بجلی سے متعلق مسائل تفصیلاً زیر غور آئے اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی کیونکہ یہ مسائل اگر بروقت حل نہ کئے گئے تو مستقبل میں عوامی سطح پر خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔اراکین اسمبلی نے پیسکو حکام سے کہا کہ بجلی کے غلط اور اضافی بلوں کا بھی تدارک کیا جائے اور بڑھ فیڈر کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔اسی طرح خراب ٹرانسفارمرز کے مرمت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے.