پشاور ( مانند نیوز ڈیسک) وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کی رقم 10 سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کی جائے گی۔پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صحت کارڈ سے ملک بھر میں مخصوص اسپتالوں میں علاج ممکن ہے، صحت کے شعبے کو مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبہ معاشی بحران کا شکار ہے، ہم خود مختار لوگ ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمیں مدد لینا پڑ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ہمارے لیے چیلنج ہے، امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے