اسلام آ باد ( مانند نیوز ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بتایا ہے کہ شیر افضل مروت کا کوئی ایشو نہیں، ان کو شوکاز جاری کیا گیا تھا، شیر افضل مروت نے شو کاز کا جواب دے دیا ہے۔انہوں نے سینیٹر ولید اقبال کے ہمراہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔بیر سٹرگوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ شیر افضل مروت کا ایشو پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہر ملاقات پر ہماری گاڑیاں روکی جاتی ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات پر رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔بیر سٹرگوہر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ مہینے کے اندر رہا ہوں گے، ان کی ایک کیس میں ضمانت ہو چکی، اب دو کیسز رہتے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کا ملکی موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک میں غیر یقینی صورتِ حال ہے، الیکشنز میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور دہشت گردی بھی بڑھ رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے