کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن عابد وزیر و ڈپٹی کمشنر ڈاکتڑ عظمت اللہ وزیر کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کمشنر ٹاسک فورس کی ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) محمد شعیب کی زیر نگرانی غیر قانونی اڈوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس دوران مذکورہ ٹاسک فورس نے تحصیل پلازہ میں سوزوکی اڈہ سیل کردیا۔ اس موقع پر آر ٹی او محمد شعیب کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی اڈوں اور پارکنگ کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔دریں اثناء حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر ٹی ایم او محمد شعیب کی نگرانی میں غیر قانونی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف مختلف بازاروں میں بھی جاری آپریشن کے دوران مرکزی بازار سمیت ملحقہ دیگر بازاروں سے عارضی تجاوزات، شوکیس، ہتھ ریڑھی اور تھڑے ہٹائے گئے۔اس موقع پر چیف آفیسر ٹی ایم اے محمد وقاص اور ٹریفک انچارج رؤف خٹک کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور ناجائز تجاوزات کو منطقی انجام کو پہنچانے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے