ہنگو (مانند نیوز)ضلع ہنگو میں مول (MOL) کے ویل ہیڈ ایریاز میں گیس کے لوڈشیڈنگ و کم پریشر اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ہنگو سید حیدر حسین اور کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کی زیر صدارت مشترکہ طور پر ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی پی او ہنگو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، تحصیل چیئرمین ہنگو اور سرکی، چمبہ گل، خٹک بانڈہ، انار چائنہ، آدم بانڈہ اور میاں جی خیل کے عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس کے کم پریشر کے حوالے سے سنجیدہ گفتگو ہوئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کرنے اور گیس کا پریشر خصوصاً کھانا پکانے کے اوقات میں برابر اور اعتدال میں رکھنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں شریک عمائدین نے علاقے میں بجلی و گیس کے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے