اسلام آ باد (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے جعلسازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے 8 کروڑ کے فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا، گرفتار افراد میں نجی پروموٹر کمپنی کا مالک غلام فرید اور بروکر ذوالفقار علی شامل ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے 108 نرسیں بھجوانے کا کنٹریکٹ حاصل کیا تھا جس کا خرچہ سعودی کمپنی نے ادا کیا لیکن ملزمان نے ہرنرس سے 4،4 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔ بعد ازاں، سعودی سسٹم میں اندراج کے دوران بھی ہیراپھیری کی گئی اور ایک ہی بار کوڈ پر 92 نرسز بھجوائیں گئیں جس کے بعد سعودی حکومت نے جعل سازی پر تمام نرسوں کو بلیک لسٹ کرکے وطن واپس بھجوایا۔ واضح رہے کہ حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران معاملہ وزیراعظم شہبازشریف کے بھی علم لایا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے