نیو یارک ( مانند نیوز ڈیسک) آکسفورڈ اکنامکس کی جانب سے پہلی بار دنیا کے ایک ہزار شہروں کی درجہ بندی پر مبنی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق یہ دنیا کے ایک ہزار بڑے شہروں کی جامع درجہ بندی ہے جس میں معیشت، ہیومین کیپیٹل، معیار زندگی، ماحولیات اور طرز حکمرانی سمیت 27 شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔ اس فہرست کے مطابق پاکستان کا سب سے بہترین شہر اسلام آباد / راولپنڈی ہے جو ایک ہزار شہروں میں 578 ویں نمبر پر ہے۔ دوسرا نمبر لاہور کے نام رہا جو مجموعی طور پر 878 ویں نمبر پر ہے جبکہ پشاور تیسرے (895 ویں نمبر پر)، کراچی چوتھے (918 ویں نمبر پر) اور کوئٹہ 5 ویں (940 ویں نمبر پر)پر موجود ہے۔ اس فہرست میں دنیا کا بہترین شہر نیویارک قرار دیا گیا ہے جس کے بعد لندن، سان جوز، ٹوکیو، Seattle، لاس اینجلس، سان فرانسسکو، میلبرن اور زیورخ ٹاپ 10 شہروں میں شامل ہیں۔ دنیا کے 50 بہترین شہروں میں امریکا اور یورپ کا غلبہ رہا ہے اور ٹوکیو کے علاوہ سیؤل (41 ویں) اور سنگاپور (42 ویں) ایشیا کے بہترین شہر قرار پائے۔ آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق ہماری گلوبل سٹیز انڈیکس میں دنیا بھر کے ایک ہزار بڑے شہروں کی خوبیوں اور کمزوریوں کا تجزیہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے