سخاکوٹ(مانند نیوز) تحصیل بار ایسوسی درگئی کاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر غفارگل ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری جاسم علی ایڈوکیٹ، بشیر اللہ خان ایڈوکیٹ، سیدحکیم خان ایڈوکیٹ، فضل احمد ایڈوکیٹ، خالد خان ایڈوکیٹ، نسیم اللہ خان ایڈوکیٹ، ریاض خان ایڈوکیٹ، حامدعلی ایڈوکیٹ اورشرین خان ایڈوکیٹ سمیت کثیر تعداد میں عہدہ داروں اور وکلاء نے شرکت کی اجلاس میں سپریم کورٹ کے سنیئر وکیل و سابقہ جج پشاور ہائی کورٹ شیر محمد خان کے وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا گیااور مرحوم کے مغفرت کیلئے دعا کی گئی اور مرحوم کے وفات کو وکلاء برادری کیلئے ایک بڑی خلاقرار دیا گیاکہ شائد انکی یہ خلاء پر ہوسکیں۔صدر غفار گل ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری جاسم علی ایڈوکیٹ سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام ایک سیاسی، مدبر اور امن کے پیروکار سے محروم ہوگئے مرحوم کے زندگی کے مختلف پہلوپر روشنی ڈالی گئی اور ملکی وبین الاقوامی سطح پر انکے خدمات کوسراہا گیامقررین نے کہا کہ پاکستان میں ائین اور قانون کی بالادستی اور صوبہ خیبرپختونخوا میں امن کے قیام اور پشاور ہائی کورٹ منگورہ بنچ میں شیرمحمد خان ایڈوکیٹ مرحوم کاایک کردار جس پر مرحوم کوخراج تحسین پیش کیا گیااور بطور عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے