شرینگل(نمائندہ مانند) سلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ہنگامی امداد کا منصوبہ مکمل،کنگ سلمان ریلیف سنٹر 9000خاندانوں میں امدادی سامان دینگے۔تفصیلات کی مطابق کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب اور بارش سے متاثرہ 9,000 خاندانوں کو ہنگامی امداد کی تقسیم کا منصوبہ مکمل کرلیا۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے شدید سیلاب کے بعد، کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے فوری طور پر 9,000 شیلٹر اور نان فوڈ آئٹمز کٹس تقسیم کیں تاکہ فوری ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔ یہ امدادی کٹس، جن میں شیلٹرز، سولر پینلز، کمبل، پلاسٹک کی چٹائیاں، کچن سیٹ، پانی کے کولر، اور اینٹی بیکٹیریل صابن جیسے اہم اشیا شامل تھیں جن سے متاثرہ اضلاع میں 63,000 سے زائد افراد مستفید ہوئے۔یہ امداد خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع (اپر دیر، لوئر چترال، سوات، چارسدہ، ڈی آئی خان) اور بلوچستان کے تین اضلاع (گوادر، چاغی، پشین) میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تعاون سے حیات فاؤنڈیشن نے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے