کوہاٹ (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کوہاٹ اور سرحد رورل سپورٹ پروگرام SRSP کی جانب سے بدھ کے روز خواتین کیلئے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رینا سہروردی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مختلف محکموں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے تعلیم، احساس پروگرام، پینے کے پانی اور صفائی کے حوالے سے اپنے مسائل تفصیلاً پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ان کے تمام مسائل غور سے سنے اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔ شرکاء نے خواتین کیلئے خاص کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی عوامی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے