اسلام آباد (مانند نیوز ) وزیر اعظم شہبازشریف نے واضح کیا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ہے، درآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی کی برآمد سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ کرشنگ شروع نہ ہوئی تو آئندہ سیزن میں شوگرملز دیوالیہ ہوجائیں گی، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ آئندہ سیزن میں مالی مسائل کی وجہ سے 40 شوگر ملز بند ہو نے کے قریب ہیں۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شوگر ملز نے رواں سیزن گنے کے کاشت کاروں کو 800 ارب روپے میں سے 760 ارب روپے ادا کیے، ملز نے رواں سیزن کاشت کاروں کو ابھی بھی 40 ارب روپے ادا کرنا ہیں، اگر چینی برآمد نہ ہوئی تو شوگر ملز نومبر میں کرشنگ نہیں کرسکیں گی۔حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں 15 لاکھ ٹن چینی اضافی ہے، اگر 5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی گئی تو 26 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے۔اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی برآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی،انہوں نے ہدایت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی چینی کے سٹاک اور عالمی مارکیٹ کا جائزہ لے، ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، شوگر ملز پورا سال 140 روپے ایکس فیکٹری قیمت پرچینی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے