بٹ خیلہ (مانند نیوز )گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ملاکنڈ کی خود ساختہ کیچن کیبنٹ اور عہدوں کی بندربانٹ قابل قبول نہیں کیمونٹی کی اکثریت کے اعتمادکے بغیر قائم کی گئی متناز عہ جعلی کابینہ کو مسترد کرتے ہیں باہمی مشاورت سے اہل وبا صلاحیت قیادت کے انتخاب کیلئے عنقریب کنٹریکٹرز کا نمائندہ کنویشن منعقد کیا جارہا ہے جس کیلئے صلاح و مشورہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار ضلع ملاکنڈ کے سینئر گورنمنٹ کنٹر یکٹرز محسن خان شہاب علی محمد ادریس اور زاہد خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ کنٹریکٹرز کو بے پناہ مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے جن میں حکومت کے ذمے ہمارے کروڑوں روپے واجبات جبکہ آن گوئنگ پراجیکٹس میں فنڈز کی عدم موجودگی ہے جس کی وجہ سے پوری کیمونٹی انتہائی نازیک صورت حا ل سے دو چار ہے اسلئے کنٹریکٹرز کواتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر مواصلا ت تشکیل خان اور سیکر ٹری ڈاکٹر اسد علی خان سے بھی باضابطہ ملاقات کی جائے گی۔