ہزارہ (مانند نیوز )ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر نوٹس۔ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی سربراہی میں ایبٹ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان مزدور پر تشدد کرنے والے آدم خان ولد گل خان سکنہ سبزی منڈی کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک نوجوان پر ڈنڈوں سے تشدد کیا جارہا تھا نے فورا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزم کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرنے کی ہدایات دی جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی سربراہی میں ایبٹ آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزم آدم خان ولد گل خان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے