مکہ مکرمہ (مانند نیوز )حج کی آمد سے قبل حسب روایت غلاف کعبہ کو زمین سے 3میٹر اونچا کردیا گیا۔حرمین شریفین کے انتظامی امور کی جنرل اتھارٹی نے حج انتظامات کے سلسلے میں غلاف کعبہ کے نچلے حصے کو تقریبا تین میٹر اونچا کر دیا ہے جبکہ خالی ہونے والے حصے کو چاروں اطراف سے تقریبا دو میٹر چوڑے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا ہے۔اس کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے، غلاف کعبہ 15ذی الحج تک زمین سے 3میٹر اوپر رہے گا۔ مسجد الحرام میں غلاف کعبہ اونچا کرنے کا منظر سیکڑوں عازمین نے دیکھا اوردعائیں کیں، غلاف کعبہ اونچا کرنے کے موقع پر منتظمین، سعودی حکام اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت 36ٹیکنیکل ٹیموں کے ہمراہ 10کرینیں بھی شامل تھیں۔ماضی میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے ساتھ اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے