بٹ خیلہ(مانند نیوز ) آل صرافہ اینڈ جیولیرز ایسوسی ایشن ضلع ملاکنڈ کا قیام عمل میں لایاگیا ، حاجی نصراللہ صدر اور فضل مولان جنرل سیکرٹری مقررکئے گئے ، اس بات کا اعلان بٹ خیلہ سٹی تنظیم کی سالانہ کنونشن کے موقع پر کیا گیا، کنونشن میں ضل عملاکنڈ کے مختلف مقامات ،تھانہ ، درگئی، سخاکوٹ اور طوطہ کان کے علاوہ ضلع سوات اور تیمرگرہ کے جیولرز نے بھی کثیر تعدد میں شرکت کی ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سٹی سطح پر تنظیم کی وجہ سے نہ صرف اپنے برادری کو درپیش مسائل حل ہوئے بلکہ سماجی سطح پر بھی قابل ستائنش سرگرمیاں ہوئی، ضلعی اور ڈویژنل سطح پر اگر یونین کا قیام عمل میں لایا جائے تو اس سے دیگر مسائل بھی اسانی سے حل ہونگے ، اس موقع پر یونین کے سابق صدر حاجی خلیل الرحمان مرحوم کے بیٹے محمد حلیم کو سرپرست اعلیٰ مقرر کرکے انہیں روایتی پگڑی (شملہ ) پیش کیا گیا۔ بعد ازاں زرگر ایسوسی ایشن سوات کے صدر ضیااللہ کی صدارت میں ضلعی سطح پر کابینہ تشکیل دیا گیا، جس میں نصر اللہ صدر ، خائستہ رحمان نائب صدر فضل مولا جنرل سیکرٹری ، عمران جائنٹ سیکرٹری ، زبیر شاہ پریس سیکرٹری اور ساجو ایوب کو ائندہ دو سال کے لیے فنانس سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے