سلام آباد(مانند نیوز ) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے دونوں طرف کے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ہے۔عدالتی عملے کے مطابق عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر فیصلہ آج نہیں سنایاجائےگا، اپیلوں پر فیصلہ سنانے کی تاریخ بتائی جائےگی۔عدالتی عملے کے مطابق سیشن جج شاہ رخ ارجمند 29 مئی کو عدت میں نکاح کیس کی اپیلوں پر فیصلہ سنائیں گے۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی جس کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل اور شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی کے معاون وکیل پیش ہوئے۔شکایت کنندہ کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی نے دلائل دینے ہیں، ریکارڈ ان کے پاس نہیں ہے۔جج نے عثمان گل سے کہا کہ آپ نے بھی تو دلائل دینے ہیں، اپنے حتمی دلائل دے دیں۔وکیل عثمان گل نے کہا کہ میں اپنے حتمی دلائل کے لیے تقریباً 15 منٹ لوں گا۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے حکم دیا کہ 1 بجے تک رضوان عباسی عدالت میں ہر حال میں دلائل دیں، رضوان عباسی 1 بجے تک ویڈیو لنک پر دلائل لازمی دیں۔اس کے ساتھ ہی سیشن عدالت نے اپیلوں پر سماعت میں 1بجے تک کا وقفہ کر دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے