پشاور (پریس ریلیز) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے ترجمان گوہرعلی گوہرکے مطابق صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال نے بھرتی میں غیر معمولی تاخیر، دور دراز تبادلوں میرج گرانٹ‘سکالر شپ میں کٹوتی‘فسکڈ تنخوا پر بھرتی شدہ اہلکاروں کی عدم مستقلی‘لم سم ALMs کو XGracia کی عدم ادائیگی اور پارٹ ٹائم اہلکاروں کی تنخواہوں میں عدم اضافہ کیخلاف 28مئی 2024 کو غیر معینہ مدت کیلئے صوبہ گیر احتجاجی دھرنے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، صوبائی سیکرٹر ی نور الامین حیدرزئی نے واضح کیا کہ پسکو انتظامیہ کو یونین کے قواعد و ضوابط کے تحت 14 دنوں کا باقاعد ہ تحریر ی نوٹس دیا گیاتھا لیکن بدقسمتی سے 14 دن گزرنے کے باوجود بھی پسکو انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہو ئی اور دانستہ طورپر پسکو کے پر امن صنعتی ماحول کو تباہ کر کے محنت کشوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر 27مئی تک محنت کشوں کے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کئے گئے تو 28 مئی کو غیر معینہ مدت کے لئے صوبہ گیر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جبکہ مین دھرنا اسی روز صبح 10بجے واپڈا ہاؤس شامی روڈ پشاو میں دیا جائے گا جس میں ہزاروں محنت کش شرکت کریں گے