ہنگو (مانند نیوز)تھانہ مشتی پولیس کی بروقت کاروائی، اقدام قتل میں ملوث ملزم کو کچھ ہی گھنٹوں کے اندراندر آلہ فائر، آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیااورکزئی تھانہ مشتی پولیس نے کارروائی کے دوران اقدام قتل میں ملوث ملزم کو چند ہی گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم خان صدیق ولد سوچہ گل نے جائیداد کے تنازعہ پر رعایت اللہ ولد خان سید پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کرکے قتل کیا،پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنا کر ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جبکہ مجاھد، واجد اللہ کو دفعہ 506/34 کے تحت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔