اورکزئی (مانند نیوز)ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں، سمگلروں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا تسلسل جاری۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر خان کی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں،سمگلروں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں آج ایس ایچ او تھانہ کلایہ شال محمد نے دوران گشت آئس فروش محمد اسلام ولد سید محمد سکنہ اورکزئی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 40 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ کلایہ میں مقدمہ درج رجسٹر کرکے بند بحوالات تھانہ کیا گیا۔۔ مزید تفتیش جاری ہے۔۔