ملاکنڈدرگئی(مانند نیوز) ٓٓانٹی نارکوٹیکس سکواڈملاکنڈکی کامیاب کاروائی،اپنی جانوں پرکھیل کردرگئی میں 25لاکھ روپے ڈکیتی کی واردات ناکام،ملزم اسلحہ وموٹرسائیکل سمیت گرفتارکرکے لیویزتھانہ درگئی کے حوالے،ڈکیت گروہ کاتعلق ضلع مردان سے ہے،تفصیلات کے مطابق لیویزتھانہ درگئی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے شوکت ولد شیرمحمدسکنہ اسلم بانڈہ مہردے جوکہ اپنے گھرسے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی ماہانہ رقم25لاکھ روپے مستحقین میں تقسیم کیلئے یونین کونسل درگئی بذریعہ اپنی موٹرسائیکل اپنے قریب ساتھی طاہرخان ولد سبزعلی کے ہمراہ لے جارہے تھے جبکہ الفلاح بینک کے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ پچاس ہزارروپے نکال کرفرنٹ جیب میں رکھے جہاں سے نامعلوم ڈکیتوں نے انکاتعاقب کیااورجونہی وہ درگئی جبہ کے مقام سے اگے جی پی ایس نمبر2درگئی کے قریب پہنچے تودوسرے موٹرسائیکل پر2نامعلوم مسلح افرادنے انکے ساتھ گاڑی پیوست کرکے پستول تھان لی اورروپوں سے بھرابیگ حوالہ کرنے کاکہانہ دینے پرجان سے ہاتھ دھونے کی دھمکی دی جس پرانہوں نے موٹرسائیکل بھگائی جس پرملزمان نے ان کے گاڑی پرفائرنگ شروع کی جس وہ زمین پرگرگئے اوراپنابیگ اٹھاکرگاؤں درگئی کی گلیوں کی طرف بھاگے جہاں پرانٹی نارکوٹیکس سکواڈملاکنڈکے اہلکارمعمول کے گشت پرتھے فائرنگ کی آوازسن کرفوراً بذریعہ موٹرسائیکل موقع پرپہنچے اورفرارڈکیتوں کاپیچھاکرکے سخاکوٹ لطیفے کے مقام پرمسلح ڈکیتوں اورانٹی نارکوٹیکس سکواڈملاکنڈکے انچارج سیدلطیف خان،سپاہی نورزمان اورالطاف خان کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہواجس سے ملزمان سڑک پرگرکرایک قریبی پہاڑی کے نزدیک آبادی میں گھس گئے جہاں پرایک ڈکیت گروہ کے سرغنہ ملزم خوشحال خان ولد نیک محمدسکنہ سڑہ چینہ ضلع مردان کوگرفتارکرلیاگیاانکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل اوراسلحہ بھی برآمدکیاگیاجسے بعدانٹی نارکوٹیکس سکواڈملاکنڈکے انچارج سیدلطیف خان اورانکی ٹیم نے لیویزتھانہ درگئی کے انچارج صوبیدارنورذادہ خان اوردیگرلیویزنفری کے حوالہ کرکے تھانے منتقل کیاگیاجبکہ ایک ملزم رفوچکرہوکرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے جس کی تلاش کیلئے ملاکنڈلیویزسرگرم عمل ہے، یادرہے کہ ملاکنڈتحصیل درگئی کے کئی علاقوں سمیت مقامی ایم پی اے اورتحصیل چئیرمین درگئی کے آبائی گاؤں قالدرہ پیران میں بھی گزشتہ ہفتے دن دیہاڑے پرامن شہریوں سے گن پوائینٹ پرنقدی اورقیمتی موبائل چھیننے کے واقعات رونماہوئے جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیاپروائرل ہوئی تھی جسکے بعدعلاقہ مشران اورگرینڈاصلاحی جرگہ تحصیل سمرانیزئی درگئی کے مشران نے ماہانہ اجلاس کے دوران ملاکنڈانتظامیہ سے ملزمان کی جلدنشاندہی اورگرفتاری کاپرزورمطالبہ کیاتھا۔ جس پرڈپٹی کمشنر ملاکنڈشاہدخان مہمند،اے سی درگئی محمدعلی خان،اے اے سی درگئی زیدخان صافی،صوبیدارمیجرملاکنڈلیویزسمیع اللہ باچہ نے انٹی نارکوٹیکس سکواڈملاکنڈکوڈکیت گروہ کوبے نقاب اورگرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک دیاگیاتھاجس پرکاروائی کرتے ہوئے آج انہوں نے اپنی جانوں پرکھیل کر25لاکھ روپے ڈکیتی کی خونی واردات کی کوشش ناکام بنادی اورساتھ ہی ملوث گینگ کے اہم رکن کواسلحہ اورموٹرسائیکل سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا،جس پرملاکنڈتحصیل درگئی کے سیاسی وسماجی حلقوں،تاجربرادری اورگرینڈاصلاحی جرگہ تحصیل سمرانیزئی درگئی کے مشران نے ڈپٹی کمشنرملاکنڈ،اے سی درگئی محمدعلی خان اورملاکنڈانتظامیہ کے دیگراعلیٰ حکام کاشکریہ اداکیاہے اورانٹی نارکوٹیکس سکواڈملاکنڈ کی پوری کی دیدہ دلیری کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی سی ملاکنڈاوردیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ اپنی جانوں پرکھیل کرایک پرامن شہری کی جان ومال کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے خونی ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے اورملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے پراینٹی نارکوٹیکس سکوارڈملاکنڈکے انچارج سیدلطیف خان،سپاہی نورزمان اورالطاف خان کواعزازی پروموشن،تعریفی اسناداورنقدانعامات سے نوازاجائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے