شانگلہ(مانند نیوز)تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی،ان کے بھائی لیاقت یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں پر فرد جرم عائد۔سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی، پی ٹی آئی ضلع شانگلہ کے صدر لیاقت یوسفزئی، چیئر مین اکرام شاہ، عارف خان، نصیب الرحمن، اعجاز خان اور سلمان خان کے ہمراہ سول جج الپوری طاہر خان کی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے مختصر سماعت کے بعد شوکت یوسف زئی، لیاقت یوسفزئی اور پی ٹی آئی کے دیگر متعدد کارکنان پر فرد جرم عائد کردی تاہم شوکت یوسفزئی اور دیگر کارکنوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کرنے کا حکم جاری کردیا۔ واضح رہے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی، پی ٹی آئی ضلع شانگلہ کے صدر لیاقت یوسف زئی اور پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان پر الیکشن سے قبل سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں ذیل دفعات 506، 109،188 اور 186 شامل ہیں۔ اس موقع پر عدالت میں تحصیل چیئر مین وقاراحمدخان، حبیب الرحمان طوفان، قاری اسلام ذادہ، ظہیر عباس، مراد خان،بد منیر، نجیب شہزاد، محمد رحمان، ماجد خان اور دیگر پارٹی کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔بعد ازاں کارکنوں سے بات کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم نے کوئی جرم نہیں کیا ہے ہمیشہ پرامن سیاسی جدوجہد کی ہے ہمارے خلاف مقدمات بے بنیاد ہیں۔انھوں نے کہا کہ جس دن ہمارا گھر کے اندر اجلاس ہو رہا تھا ہمارے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیاگیا جبکہ اسی روز مسلم لیگ کا شانگلہ میں جلسہ ہوا مگر ان پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ایک ملک میں دو قانون کیسے چل سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے کوئی قانون نہیں توڑا بلکہ گھر کے اندر ایک پرامن اجلاس کیا۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں نہیں لگائی جا سکتی۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اس پر پابندی لگانا جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان سمیت درجنوں بے گناہ کارکنان جیلوں میں بند ہیں عدالتوں سے انصاف کی توقع کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے