شانگلہ(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل الپوری کی کابینہ مکمل، جمیل محمد سالار صدر، انور علی غوربندی جنرل سیکرٹری، وحید مراد سینئر نائب صدر منتخب۔ دیگر کابینہ میں اسرار ثاقب ایڈیشنل سیکرٹری، بخت عادل نائب صدر اول، نعمت ولی نائب صدر دوم، عمل افغان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، میاں عدنان ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات، خالد خان وھاب خیل جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر شبیر سیکرٹری دوم، احسان اللہ سیکرٹری سوشل میڈیا، پرویز خان سالار اور محمد وہاب کابینہ میں منتخب ہو گئے نئے منتخب ہونے والے صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر کابینہ اراکین عوامی نیشنل پارٹی میں اپنی سیاسی بصیرت رکھتے ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی تحصیل الپوری اراکین نے جو اعتماد کیا اس پر پورا اترنے کے لیے وہ بھرپور کوشش کریں گے۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان ایڈوکیٹ اور ضلعی صدر اعظم خان سمیت دیگر مشران حق نواز خان ایڈوکیٹ، میا ں سلطان سکندر ایڈوکیٹ، شاہ فواد خان ایڈوکیٹ و دیگرنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے