شانگلہ(مانند نیوز)بے نظیر انکم سپورٹ شانگلہ کے ڈائریکٹر سید فیروز شاہ نے کہا ہے کہ شانگلہ میں 77ہزار مستحقین رجسٹر ہیں جسمیں روزانہ کی بنیاد پر چھ ہزار سے زائد مستحقین اپنی قسط وصول کر رہے ہیں، مستحقین کو مئی کی قسط حصولی کو شفاف بنانے کے لیے ضلع شانگلہ میں 9 سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جس میں ہیڈ کوارٹر دفتر الپوری دیگر سینٹرز تحصیل پورن میں الوچ، تحصیل بشام، تحصیل مارتونگ، تحصیل چکیسر، تحصیل الپوری کا دوسرا سینٹر ڈھیری اور تحصیل کانا میں قائم کر دیے گئے ہیں جس میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مستحقین مستفید ہو رہے ہیں۔ ڈھیرئی، بشام اور کوز کانا دروے کے موقع پر ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سید فروز شاہ نے مستحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر ضلعی دفتر سے رابطہ کرے اور اس پر بھرپور کاروائی ہوگی۔ انھوں نے مستحقین کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قسط کے حصولی کے لیے قریبی سینٹر میں اپنا قسط وصول کرے،باہر قسط حصولی نہیں ہورہی اگر اسی قسم کی کوئی ریٹیلر کام کررہاہو اس کے خلاف فوری اطلاع دی جائیں تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ڈائریکٹر سید فیروز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سنٹرز کی دفتر منتقلی کا مقصدمستحقین کو ریلیف فراہم کرناہیں،کسی سے کوئی کٹوتی نہیں ہورہی سخت مانیٹرنگ جاری ہیں کوئی شکایت اب تک موصول نہیں ہوئی۔بی آئی ایس پی شانگلہ اپنے رجسٹر 77ہزار مستحقین کو قسط شفاف طریقے سے پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔مستحقین کا تعاون ناگزیز ہیں۔۔