شانگلہ(مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان ایڈوکیٹ،صدر اے این پی شانگلہ محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پختونوں کی بقا کی جنگ لڑئی ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ تمام پختون سرخ جھنڈے تلے ایک ہو جائے۔ شانگلہ انتہائی نازک ہے اور یہاں روزگار سمیت انفراسٹرکچر کی حالات یہاں کے منتخب نمائندوں کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور میں یہاں سے رکن نہ ہونے کے باوجود شانگلہ جیسا پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کام کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ میں اپنی سیاسی قوت رکھتی ہے اور اس کو مزید فعال کرنے کے لیے تحصیلوں،یونین کونسلوں، ویلج کونسل پر تنظیم سازی کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ان رہنماؤں نیجمعرات کے روز شانگلہ پریس کلب الپوری میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل الپوری کابینہ کے انتخابات کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی تحصیل الپوری کے نو منتخب جنرل سیکرٹری انور علی غور بندی اور صدر جمیل احمد سالار وہ دیگر نے بھی خطاب کیا منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ اس خطے میں سب سے زیادہ مسائل پختونوں اور پختون خواہ کو ہے۔ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور صرف تقریر و جذباتی تقریروں اور دھمکیوں سے حکومتیں نہیں چلتی۔انھوں نے مرکز اور صوبے دونوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پختون خواہ اس وقت مشکلات میں ہیں تا ہم دونوں کو سیاسی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ ان رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ میں انفراسٹر کا برا حال ہے اور ہر طرف شدید مشکلات ہیں اس پسماندہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے صوبائی اور مرکزی حکومت خصوصی پیکج دے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے