ہزارہ (مانند نیوز)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر تربیت 35th سینئر مینجمنٹ کورس میں شریک افسران کی ADSشمائلہ زبیر احمد کی سربراہی میں ڈی آئی جی ہزارہ کے دفتر آمد۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر تربیت افسران نےADSشمائلہ زبیر احمد کی سربراہی میں ڈی آئی جی ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیااس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل بھی موجود تھے۔ اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر نے شرکاء کو ہزارہ پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، جرائم کی روک تھام، پولیس کو درپیش چیلنجزو دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور عوام کو مفت اور فوری انصاف کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چائنیز اور ترقیاتی پراجیکٹس کی سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج ہے جسکی کامیابی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔میٹنگ کے اختتام پرکوآرڈینیٹرعمران علی نور نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی جانب سے ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کو شیلڈ پیش کی جبکہ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ہزارہ پولیس کی جانب سے اے ڈی ایس شمائلہ زبیر احمد کو شیلڈ دی۔