بٹ خیلہ (مانند نیوز)جماعت اسلامی نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے ممکنہ نفاذ کو مسترد کر دیا جبکہ 2جون کو چکدرہ انٹر چینج پر ٹیکس فری زون کی بحالی اور ٹیکس نفاذ کے خلاف احتجاجی دھرنے کا فیصلہ کیا ہے دہشت گردی سیلاب زلزلے سے متاثرہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کی کسی بھی کوشش کوعوامی طاقت سے روکا جائے گاغربت و بے روزگاری کے مارے عوام ٹیکسز کے متحمل نہیں ہوسکتے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ گرینڈ جرگے سے صوبائی نائب امیر وسابق وزیر عنایت اللہ خان نے اپنے صدارتی خطاب اور ضلعی امیر شہاب حسین نے جرگے کا مشترکہ اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسابق صوبائی وزیر خزانہ شاہ راز خان سابق ایم این اے سید بختیار معا نی ممبر صوبائی بار کونسل محمد شیرین خان ایڈوکیٹ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی نائب صدر امجد علی شاہ اے این پی کے ضلعی صدر اعجاز خان کونسلرز اتحاد کے صدر پیر عظمت شاہ ضلعی امیر رابطہ جمعیت علما اسلام مولانا محمد جاویدملاکنڈ چیمبر آف کامرس کے دیار خان یوسفزئی سماجی شخصیت حاجی احمد زادہ خان مسلم لیگ ن کے سٹی صدر علی محمداور تاجر رہنماوں حاجی شاکر اللہ حمید خان لا لا ملک ریاض اور سلطان یوسف نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع قدرتی وسائل معدنیات زمرد و ماربل جنگلات دریا وئں سے مالا مال ہے جبکہ یہاں کی بجلی و سیاحت سے سالانہ اربوں روپے کی آمدن ہے تاہم ظالمانہ اور ناانصافی پر مبنی نظام کی وجہ سے یہاں کے نوجوان روزگار کیلئے در بدر ہیں ڈویژن میں تعلیم علاج روزگاردینے کی بجائے حکومت یہاں کی عوام پر ٹیکسزکا نفاذ چاہتی ہے مقررین نے ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیکس فری زون کی حیثیت برقرار رکھنے کا مطا لبہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے