جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) ڈی جی نادرہ پشاور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹانک و جنوبی وزیرستان کے آفسیز کا دورہ کیا۔ اس دوران ڈی جی نادرہ کے ہمراہ ریجنل زون آفیسر بھی موجود تھے۔ وفد نے نادرا آفس ٹانک و جنوبی وزیرستان کے اسٹاف کی محنت و مشقت کو سراہا اور آفس رینویشن کو خوش آئند قرار دیکر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ نادرا کی طرف سے عوام کو ایک اور سہولت ان کے دہلیز پر میسر ھے، انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی سہولیات کے لئے نادرہ نے ٹانک و وزیرستان کے آفس بلڈنگ کی مکمل رینویشن پر کام جاری رکھا ہے اور انشاء اللہ عوام کی امنگوں اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم انکو نادرہ کی طرف سے ہر سہولت فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے۔ نادرہ کی کوشش رہے گی کہ ہم عوام کو ریلیف دے سکیں، اور سالوں سے چلے پانی، بجلی، انتظار گاہ، میل فیمل کونٹرز و دیگر مسائل کو جلد از جلد ختم کر سکیں۔ ڈی جی نادرہ نے اے ڈی نادرہ آفس جنوبی وزیرستان و ٹانک کی سربراہی میں آفس رینویشن کے کام کو خوب سراہا۔ اور خوشی کا اظہار بھی کیا، بعد از ڈی جی نادرا کی جانب سے سائلین سے سٹاف کی برتاؤ و دفتری امور کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس پر سائلین نے مثبت جواب دے کر اے ڈی نادرہ و سٹاف کا عوام کے ساتھ رویہ اور حسن سلوک پر انکی دادرسی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے