بٹ خیلہ (مانند نیوز)صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات شکیل احمد ایڈوکیٹ نے ملاکنڈ میں جلد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی تعیناتی اور ملاکنڈ لیوی کو مر حلہ وار پولیس میں ضم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے وکلاء حقیقی آزادی وبنیادی حقوق کی تحریک اور ریاستی جبر وفسطائیت کے خلاف جاری ہماری جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے نومنتخب عہدیداروں کی پر وقارتقریب حلف برداری سے خطاب اور عزیز خان ایڈوکیٹ کے مطالبے کے جواب میں کیاصوبائی وزیر نے با کی کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا تقریب سے پشاور ہائی کورٹ بار مینگورہ بنچ کے صدر شمس الہادی ڈسٹرکٹ بار کے صدر جاوید اقبال جنرل سیکر ٹری شاہ فیصل نے بھی خطاب کیاممبر کے پی بار کونسل شیرین خان ایڈوکیٹ صدرتحصیل بار در گئی غفار گل صدر تحصیل بار چکدرہ اسد اللہ خان اے ڈی سی زمین خان مہمندکے علاوہ سینئر وکلا ء لاڈیپاٹمنٹ وجوڈشیری کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شر کت کی صوبائی وزیر شکیل احمد نے مذید کہا کہ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے وکلا نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں انھوں نے کہاکہ حقیقی آزادی اور جمہوریت کیلئے ہر شہری کو وکلا کا ساتھ دیناہوگا9مئی واقعات کے بعدریاستی جبر فسطائیت اور بوگس ایف آئی آرزکی بد ترین مثال قائم کی گئی انھوں نے اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں سینٹر مشتاق احمد خان کی قیادت میں جاری دھرنے کے شرکاکو کچلنے اوراس میں دوافراد کی شہادت کی پرزور مذمت کی صوبائی وزیرنے واقعے میں ملوث مشکوک ویگو گاڑبازیاب اور ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیاانھوں نے بار کیلئے25لاکھ روپے گرانٹ نئے بار روم اورپارکنگ شیڈز کی تعمیرکیلئے فنڈزمختص کرنے کی منظوری دی صدر بارنے انھیں یادگاری شیلڈز پیش کی تقریب کے آخر میں سوات کے سینئر وکیل شیر محمد خان کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے