سخاکوٹ(مانند نیوز) درگئی کے علاقہ رحمت آباد پتاؤ میں دوفریقین کے درمیان جاری دشمنی دوستی میں بدل گئی۔فریقین نے قران پاک پر حلف اٹھا کر جرگہ ممبران اور علاقہ عمائدین کی موجودگی میں بغل گیر ہوکر ایک دوسرے کومعاف کر دیا۔ائیندہ بھائیوں کی طرح زندگی بسر کرنے کاعہد۔تفصیلات کے مطابق درگئی کے علاقہ رحمت آباد پتاؤ میں دوفریقین فریق اول شاہجہان، گلاجان، سیدرحمان، پسران بابوجان اور فریق دوم رشید محمد ولد وزیرمحمد کے درمیان دشمنی چلی ارہی تھی جس میں فریق اول سے انکا بھائی محمدجان قتل ہواتھا اورانکے قتل کی دعویداری رشید محمد ولد وزیرمحمد پر کی گئی تھی حالات کی نزاکت کودیکھتے ہوئے مذید خون خرابہ سے بچنے کیلئے علاقہ مشرا ن نے ایک جرگہ تشکیل دیا تھا جس میں یونین کونسل سخاکوٹ جدید کے سابقہ ناظم وپی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے جائنٹ سکرٹری الحاج شیربہادر خان، کسان کونسلر سلطان محمد، حمید، سیدیوسف چیئرمین، رازق محمد، امیرزادہ، وزیرزادہ، فرمان کسان کونسلر اف ساولڈھیراور نجینئریوسف زمان نے راضی نامہ کے غرض کوشش شروع کئے جس میں بالاخر جرگہ ممبران کامیاب ہوگئے اور گذشتہ روز راضی نامہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقہ جرگہ ممبران اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین ممتازعالم دین مولاناعبدالسلام، سابقہ ناظم الحاج شیربہادر خان، مولانا محمدرحیم،سیدیوسف چیئرمین اور وزیرزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہئیے کہ قران مجید کواپنے زندگی کامقصد بنائیں قران مجید ایک مکمل ضابطہ اخلاق ہے جس میں زندگی کو بسر کرنے طوارطریقے موجود ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کفراور شرک کونہیں بخشتااس طرح اللہ تعالیٰ قتل کوبھی نہیں بخشتا یہ اتناخطرناک جرم ہے انسان غلطیوں کاپتلا ہے مگر عفودرگزر ایک بہترین عمل ہے جس سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے مقررین اور جرگہ ممبران نے تعاون کرنے پر دونوں فریقین کاشکریہ اداکیا