ایبٹ آباد (مانند نیوز)میڈیکل گراؤنڈز پر ریٹائرمنٹ کیسز کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر منعقد ہوا جس میں میڈیکل بورڈ کی جانب سے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد احمد مغیث، ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو، نمائندہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اشفاق، آڈٹ آفیسر محمد سلیم، نمائندہ اسٹیبلشمنٹ ڈی سی آفس، نمائندہ اسٹیبلشمنٹ ایجوکیشن ڈی ای او میل، ڈی ای او فیمیل اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔