بریکوٹ (مانند نیوز) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر (نارتھ ریجن) ارشد اقبال نے آج ریسکیو 1122 بونیر کے ضلعی دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر بونیر انجنیئر کاشف خان یوسفزئی کے سربراہی میں ریسکیو جوانوں کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی پیش کی۔دورے کے موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ریجن نے تمام ریسکیورز کی حاضری، ڈسپلن تمام اپریشنل ویکلز ، ادویات اور آلات چیک کیں۔ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال صاحب نے بونیر کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا کنٹرول روم انچارج محمد علی نے کمپیوٹرز اور کمیونیکیشن سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیدی۔ جس پر ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال صاحب کنٹرول روم کے سٹاف کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کیلئے 24 گھنٹے الرٹ رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کے سٹیشن میں ایمبو لینسز ،فائر ویکل اور ریسکیو ویکل ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے اسی عزم کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں اور ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں تمام تر وسائل کو بروئےکار لایا جائیں تاکہ عوام الناس کو ان کے گھر کے دہلیز پر فوری اور مفت ریسکیو 1122 کی سروسز مہیا کی جائیں۔