بریکوٹ( مانند نیوز )منسٹری آف کامرس کے سی ایس ایس آفیسرز کی دورہ سوات کے موقع پر سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں اور ایگزیکٹیو ممبران کیساتھ ملاقات، سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے آفیسرز کو صنعت کاروں اور کاروباری افراد کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا سی ایس ایس آفیسرز نے کاروباری افراد کے مسائل اور تجاویز کو منسٹری آف کامرس تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی،اجلاس میں سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راحت علی خان، نائب صدر ڈاکٹر ذاکر محمد، سابق صدر یوسف علی خان، سابق صدر عدنان علی، سیکرٹری جنرل اقبال خان،علی شیر میاں، انور خان، رحمت علی خان، محبوب ہلال، وکیل احمد، عثمان خان، فیصل خان، محبوب ہارون اور دیگر شریک ہوئے جبکہ منسٹری آف کامرس کے سی ایس ایس آفیسر زکی قیادت ارسلان زاہد نے کی اس موقع پر صدر راحت علی خان، یوسف علی خان، ڈاکٹر ذاکر محمد، عدنان علی، محبوب ہارون، رحمت علی خان، فیصل خان اور علی شیر میاں نے ملاکنڈ ڈویژن میں ممکن ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے عوامی تشویش سے انہیں کیا اور اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام، ایکسپورٹ پراسسنگ زون کا عمل میں لایا جائے، چھوٹے کارخانوں کیلئے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں، دریائے سوات پر مختلف مقامات پر بجلی گھر بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں، سوات کے پھل ، سبزی، ہنڈی کرافٹس، شہد، اخروٹ، زمرد، ماربلز کے ایکسپورٹ کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی بھی تجویز دی جس پر سی ایس ایس آفیسرز نے اُن کی تجاویز منسٹری آف کامرس تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی اور واضح کیا کہ کوئی واحد شخص اس نظام کو ٹھیک نہیں کر سکتا اس کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔