پبی (نما ئندہ ) ملازمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب،حکومت نے گھٹنے ٹیک کر دیئے۔تنخواہوں میں اضافہ وفاقی بجٹ کے طرز پر بڑھانے کا اعلان کیا۔اور پنشن اصلاحات کے نام پر وزیراعلی نے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔جو پنشن پر کٹوتی کی گئی ہے۔ وہ واپس لیا جائے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان،غلام سرور مرکزی نائب صدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں ملازمین صوبائی اسمبلی کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے ملازمین کے عہداداروں کو مذاکرات کی دعوت دی۔جو 4 گھنٹے جاری تھی۔حکومت نے ملازمین کے تمام مطالبات مان لئے۔اور 10 فیصد تنخواہ کو اگر وفاقی بجٹ نے 30 فیصد اضافہ کرے۔تو خیبرپختونخوا حکومت بھی مرکز کی طرز پر تنخواہوں میں اضافہ کرینگے۔اور پنشن اصلاحات کیلئے 6 رکنی کمیٹی جس میں سیکریٹری اسٹبلشمنٹ،سیکرٹری ایریگیشن،سیکرٹری ہیلتھ وزیر اعلی کا ایک نمائندہ اور تنظیم کے صوبائی عہدادارن شامل ہونگے۔اور پنشن میں جو کٹوتی کی گئی ہے۔ان کا آزالہ کرینگے۔آخر میں مطالبات کی منظوری کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئے