پشاور(پریس ریلیز ) کمشنر پشاور ڈویژن/چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی ریاض خان محسود نے ڈبلیو ایس ایس پی کے تمام زونل منیجرز کو مچھر مار اسپرے کا دائرہ نواحی علاقوں تک بڑھانے کے احکامات جاری کر دیں ڈینگی کے حو الے سے حساس قرار دے گئے علاقوں سمیت پشاور شہر اور دہی اور نواحی علاقوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر مچھر مار اسپرے کو یقینی بنایا جائے اس کے ساتھ ساتھ مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے شہری علاقوں کے علاوہ دہی اور نواحی علاقوں میں بھی شہر کی طرز پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں بہترین نتائج کے لئے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں سے رابطے موثر اور مضبوط بنائیں جائے نواحی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خاتمے کے لئے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں اپنا کردار ادا کریں اور واپڈا حکام کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن/ چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی ریاض خان محسود نے مسائل کی نشاندہی اور ان کے دیرپا حل کے لئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، منتخب بلدیاتی نمائندوں، ڈبلیو ایس ایس پی کے زونل منیجرز اور واپڈا حکام پر مشتمل خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کمشنر پشاور ڈویژن/ چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی آصف خان، ارباب عامر ایوب، شیر علی ارباب،منتخب بلدیاتی نمائندوں،ڈبلیو ایس ایس پی کے زونل منیجرز اور واپڈا حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں منتخب نمائندوں کی نشاندہی پر کمشنر پشاور ڈویژن نے فوگ اسپرے،صفائی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری