کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر اور اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی داؤد شاہ آفریدی ایڈوکیٹ اور شفیع اللہ جان نے گیس کے متعلقہ حکام کو ضلع کوہاٹ میں غیر قانونی گیس کنکشنز کو ختم کرنے، گیس میٹرائزیشن کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنانے اور سوئی گیس سے متعلق جملہ مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ مستقبل بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔یہ ہدایات انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے دفتر میں سوئی گیس سے متعلق عوام الناس کو درپیش مسائل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، انچارج ایس این جی پی ایل کوہاٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ایس این جی پی ایل کے حکام نے شرکاء اجلاس کو ضلع کوہاٹ میں گیس کے جاری منصوبوں، سوئی گیس میٹرائزیشن، سوئی گیس کے کم پریشر، اور غیر قانونی گیس کنکشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اراکین اسمبلی نے واضح کیا کہ اپنے حلقہ نیابت کے عوام کے مسائل سے کسی صورت پہلو تہی کر سکتے ہیں اور نہ ہی سمجھوتہ کر سکتے ہیں۔اپنے لوگوں کا مفاد انتہائی عزیز ہے۔لہٰذا عوام کے گیس سے متعلق تمام مسائل بلا تاخیر حل کئے جائیں۔ہم اپنے حلقوں کے جائز حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔گیس حکام نے گیس سے متعلق تمام مسائل کے بروقت حل کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے