کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنرکوہاٹ ڈاکٹرعظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت جمعہ کے روز ان کے دفتر میں آئندہ 3 جون سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکوہاٹ محمد عمر خان، صحت،تعلیم اوردیگرمحکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ان سٹاپ ڈاکٹر انعام اللہ نے گذشتہ پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بعض مسائل ومشکلات سے آگا کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے جس میں تمام متعلقہ ذمہ داروں کو اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانا ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم میں غفلت کے ارتکاب کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو تاکید کی کہ گذشتہ مہم میں جوکوتاہیاں سرزد ہوئی ہیں ان کا ازالہ کرکے 3 جون 2024 سے شروع ہونے والے مہم کوکامیابی سے ہمکنار کرائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ہمیں اپنی انفرادی اوراجتماعی طورپراپنا بھر پورکردارادا کرنا ہوگا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کاباقاعدہ آغازکیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے